سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی کے دوران زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 9.5 ملین اندرون ملک کے زائرین شامل ہیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت معتمرین میں مردوں کا تناسب 56.4 فیصد اور خواتین کی تعداد 40.6 فیصد رہی، جبکہ ان میں سعودی شہریوں کا تناسب 28.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین 23 مارچ 2027 تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔