تربت روڈ گوران پر افسوسناک حادثہ: 5 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 2 افراد زخمی

image

بلوچستان کے شہر پنجگور میں تربت روڈ پر گوران کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان المناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی چار خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں، جن کا تعلق تحصیل پروم سے ہے۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US