حکومت اور پیپلز پارٹی کے اختلافات برقرار، قومی اسمبلی میں دوبارہ کورم پورا نہ ہوسکا

image

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات ختم نہ ہوسکے، جس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم پورا نہ ہونے کے باعث متاثر ہوگیا۔

قومی اسمبلی میں حکومت دوسری مرتبہ بھی کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان میں آنے کے بجائے لابی میں موجود رہے۔

صورتحال پر ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کو کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US