ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، مساجد اور بازاروں میں چراغاں

image

سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں، گلی محلوں، بازاروں اور مساجد کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی جس کے موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے آج رات ملک بھر کی مساجد میں میلاد، درود و سلام اور نعتیہ محافل منعقد ہوں گی جہاں علماء کرام سیرتِ طیبہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر روشنی ڈالیں گے۔

ملک کے مختلف شہروں میں جشن میلاد کے سلسلے میں جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی، جبکہ شرکاء راستے بھر درود و سلام کا ورد کریں گے۔

آقائے دو جہاں ﷺ سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ عاشقانِ رسول ﷺ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے خوبصورت ماڈلز بنا کر بھی اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں نیاز اور لنگر کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US