ایرانی پارلیمنٹ کا ٹرمپ پر فوجی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن اطلاعات پھیلانے کا الزام

image

ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور ایران کے خلاف فوجی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن اطلاعات پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے میڈیا سینٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے صدر اپنی فوجی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور امریکی عوام اور عالمی رائے عامہ کی نظر میں اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے جھوٹی خبریں گھڑنے اور میڈیا کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرمپ نے قالیباف کے ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کرکے اسے ایران کی فوجی شکست کے اعتراف کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

پارلیمنٹ کے مطابق اسپیکر قالیباف نے کہا تھا کہ ایران نے فوجی جنگ میں امریکا کو شکست دی ہے، تاہم امریکا اب ذہنی اور اقتصادی جنگ کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US