امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کے سفارت خانوں میں عملہ واپس بھیجنے کا فیصلہ

image

امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے باعث خالی کرائے گئے مشرقِ وسطیٰ کے سفارت خانوں میں اپنے سفارتی عملے کو دوبارہ تعینات کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ اور امریکی محکمۂ خارجہ کی اندرونی دستاویز کے مطابق امریکی سفارت کاروں کی واپسی اور ہنگامی اقدامات میں کمی کا عمل رواں ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ مکمل جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔

دستاویز کے مطابق اسرائیل، لبنان، سعودی عرب، قطر، اردن، عمان، عراق اور کویت میں قائم امریکی سفارت خانوں میں عملے کی تعداد دوبارہ بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ فروری میں جنگ کے آغاز کے بعد امریکی محکمۂ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کے متعدد سفارتی مشنز سے عملہ نکالنے کے احکامات جاری کیے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US