چین نے ایران کے ساتھ اپنے تعاوَن پر ممکنہ امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ خطے کی موجودہ صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ پابندیاں اور دباؤ ڈالنے جیسے حربے مسائل کا حل ثابت نہیں ہوسکتے، اس لیے تمام فریقین کو سمجھ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
چین نے واضح کیا ہے کہ وہ متعلقہ صورتِ حال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گا۔