پمز واقعہ، شرمیلا فاروقی کا وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ

image

پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں 15 بچوں کی اموات پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا احتساب صرف ایک افسر تک محدود رہے گا؟

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری موجود ہے تو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے وفاقی اسپتال وزارت صحت کی براہِ راست ذمہ داری ہیں، جب اپنے زیر انتظام اسپتالوں میں بنیادی انتظام، نگرانی اور مریضوں کی حفاظت یقینی نہ بنائی جاسکے تو وزارت صحت چلانے کا جواز باقی نہیں رہتا۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سیکریٹری کو قربانی کا بکرا بنا کر وزیر کو بری الذمہ نہیں کیا جاسکتا، اختیار وزیر کا ہے تو جوابدہی بھی وزیر کی ہونی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US