عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست کی سماعت 16 ستمبر کو ہوگی۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے ہی زیرِ التوا ہیں جبکہ عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست ان درخواستوں میں سب سے آخر میں دائر ہوئی۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق درخواست کی سماعت کے لیے بینچ نمبر 5 تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US