سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پیر کے روز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کا دورہ کرنے اور اجلاس کی کارروائی بھی وہیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کے معائنے کے فوراً بعد کمیٹی کا اجلاس وہیں بلایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پیر تک معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے گی، جس کا اجلاس کے دوران تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
عامر چشتی کے مطابق اس اہم اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کو بھی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔