پمز اسپتال: گنجائش ختم ہونے پر میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار

image

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے گنجائش ختم ہونے کے باعث میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے معذرت کرلی ہے۔

اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گنجائش سے زائد مریض رکھنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسپتال کی بچوں کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 بیڈز مکمل طور پر جل گئے، جس کے بعد 50 بیڈز کی نرسری میں اب صرف 35 بیڈز باقی بچے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں اور بچوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ اسپتالوں کو باقاعدہ خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ بچوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US