سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی و عالمی صورتحال اور پاکستان کے سیکیورٹی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنرمندی، کاروباری صلاحیتوں کے فروغ اور حقائق پر مبنی تجزیے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانا ہوگی۔ ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US