پیٹرول 50 پیسے سستا، نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ نرخ ایک روز کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US