حکومت نے سینیٹ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ترمیمی) بل 2026 واپس لے لیا۔
بل واپس لینے کی تحریک وزیر مملکت طلال چوہدری نے سینیٹ میں پیش کی۔ حکومت کے مطابق مجوزہ قانون ٹیلی کام شعبے کو درپیش رائٹ آف وے کے دیرینہ مسائل کے مؤثر حل میں کامیاب نہیں ہو رہا تھا۔
بل میں رائٹ آف وے کی منظوری کے لیے مقررہ مدت، سرکاری املاک پر زیرِ زمین رائٹ آف وے کی فراہمی اور غیر قانونی رکاوٹوں پر جرمانوں سمیت مختلف ترامیم تجویز کی گئی تھیں۔
حکومت کی جانب سے بل واپس لینے کے بعد ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی توسیع میں رکاوٹ بننے والے مسائل کے حل کے لیے نیا اور نظرثانی شدہ طریقہ کار وضع کیے جانے کا امکان ہے۔