ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے بارے میں غیر معمولی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خود کو امریکا کی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدور کی ایک درجہ بندی شیئر کی، جس میں انہوں نے ابراہام لنکن، جارج واشنگٹن، فرینکلن ڈی روزویلٹ، ووڈرو ولسن، تھامس جیفرسن اور اینڈریو جیکسن کو عظیم صدور کے درجے میں رکھا۔

ان کی فہرست میں تھیوڈور روزویلٹ، گروور کلیولینڈ، جان ایڈمز اور جیمز کے پولک کو عظیم ترین صدور کے قریب ترین قرار دیا گیا، جبکہ خود ٹرمپ نے سب سے بلند مقام حاصل کیا۔

ٹرمپ نے سابق صدر بل کلنٹن سمیت 12 صدور کو اوسط درجے میں شامل کیا۔ مزید 6 صدور کو اوسط سے کم قرار دیا گیا، جبکہ جو بائیڈن، باراک اوباما، جمی کارٹر، یولیسیز ایس گرانٹ اور وارن ہارڈنگ کو ناکام صدور کی فہرست میں رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US