ورلڈ نومڈ گیمز 2026، پاکستان کا قومی دستہ 22 کھیلوں میں حصہ لے گا

image

چھٹے ورلڈ نومڈ گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کے دستے کی روانگی سے قبل تقریب 29 اگست کو نیشنل کوچنگ سینٹر، پاکستان اسپورٹس بورڈ لاہور میں ہوگی۔

پاکستانی کھلاڑی 22 روایتی کھیلوں میں حصہ لے کر عالمی سطح پر ملک کی صلاحیتوں، ثقافت، ورثے اور کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام قومی دستہ 31 اگست سے 6 ستمبر تک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US