راولپنڈی کے علاقے امین ٹاؤن میں مبینہ گیس دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے ہیں اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔