کراچی میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے کا ہوگیا

image

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے تحت کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں جاری کردہ دیگر شہروں کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3093 روپے، پشاور میں 3100 روپے، راولپنڈی میں 3067 روپے، حیدرآباد میں 2940 روپے اور بنوں میں 2900 روپے درج کی گئی ہے۔

مزید برآں، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2850 روپے، جبکہ سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 2800 روپے ہے۔

بہاولپور میں 20 کلو کا تھیلا 2740 روپے، لاڑکانہ اور خضدار میں 2700 روپے، سکھر میں 2500 روپے، لاہور میں 2300 روپے اور فیصل آباد میں 2200 روپے میں دستیاب ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US