نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل

image

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس میں فاسٹ باؤلرز نے این سی اے اور قومی کوچز کی زیر نگرانی اپنی تکنیک اور مہارتوں پر کام کیا۔

24 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے نے بھی فاسٹ باؤلرز کی تکنیک پر کام کیا۔ آخری روز پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کیمپ میں شامل ایمرجنگ پیسرز کا نیٹس میں جائزہ لیا اور انہیں مفید مشورے دیے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی آخری روز کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ پشاور ریجن کے ابوذر کو کیمپ کا بہترین باؤلر جبکہ رضا اللہ کو باؤلر آف دی کیمپ قرار دیا گیا۔

کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 8 اسپنرز 31 اگست سے 4 ستمبر تک این سی اے میں ٹریننگ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US