سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل پر بحث کا فیصلہ

image

سندھ اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کی مجوزہ تشکیل پر بحث کے لیے تحریک التوا کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے اہم عوامی معاملے پر تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت مانگی، جس پر اسپیکر اویس قادر شاہ نے وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار سے مشاورت کے بعد اجازت دی۔

اسپیکر نے تحریک بحث کے لیے منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیر کو دو گھنٹے اس معاملے پر بحث ہوگی، تاہم ضرورت پڑنے پر بحث کا دورانیہ مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US