چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں سبق یاد نہ کرنے پر استاد کے مبینہ بہیمانہ تشدد سے 11 سالہ بچی کی آنکھ ضائع ہوگئی۔
تحصیل دار کے مطابق مدرسے میں استاد عبدالصمد نے سبق یاد نہ کرنے پر بچی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی آنکھ شدید متاثر ہوئی اور ضائع ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تشدد میں ملوث استاد عبدالصمد کو گرفتار کرلیا، جبکہ مدرسے کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔