پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل پوڈکاسٹ کی 88 ویں قسط میں مہمان بنے ہیں۔
26 سالہ تیز گیند باز اب تک قومی ٹیم کے لیے 15 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب 17 اور 25 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ حسنین کے نام اکتوبر 2019 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف کم عمر ترین بولر کے طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس پوڈکاسٹ میں محمد حسنین نے این سی اے بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کی اہمیت، ملتان میں نیشنل چیمپئنز کپ کھیلنے کے تجربے اور حیدرآباد سے بین الاقوامی کرکٹ تک کے اپنے سفر پر تفصیل سے بات کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن میں کی جانے والی تبدیلیوں اور 26-2025 کے فرسٹ کلاس سیزن کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور سیکھنے کے عمل کو بھی شیئر کیا ہے۔