قومی کرکٹرز کی ناقص تکنیک اور کوچنگ پر سوالات: محمد یوسف کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

image

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے بابر اعظم اور دیگر قومی بیٹرز کے ارد گرد موجود کوچز کو "زہر" قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ان کوچز میں ویژن کی کمی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں دور نہیں ہوسکیں اور پاکستان کرکٹ زوال کا شکار ہوئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر قارئین نے محمد یوسف کے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ خود بیٹنگ کوچ اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی ملازمت کے دوران ان خامیوں کو دور کرنے میں کیوں ناکام رہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران تسلسل سے خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ میں سابق کھلاڑیوں کے درمیان تنقید کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جہاں سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی ایک پوڈ کاسٹ میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کی چوٹ کی حقیقت پر سوالات اٹھائے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US