انڈیا بنگلا دیش سیریز پر سیاہ بادل: بی سی بی نئی تاریخوں کے لیے پُرامید

image

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر تمیم اقبال نے تصدیق کی ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا ہے، تاہم دونوں بورڈز اس سیریز کے انعقاد کے لیے نئی ونڈو کی تلاش میں ہیں۔

بھارتی ٹیم کو اگست اور ستمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا، جو گزشتہ برس بھی سیاسی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان موجودہ سیاسی تعلقات کے باعث رواں برس بھی اس سیریز کے حوالے سے شدید خدشات پائے جا رہے تھے۔

بی سی بی کے صدر تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ سیریز بالکل نہیں ہوگی۔ دونوں کرکٹ بورڈز اس سیریز کے لیے مخلص ہیں اور بی سی سی آئی کے ساتھ مل کر مستقبل میں کسی نئی ونڈو پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سیریز کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں، اور اگر سیریز کا امکان نہ ہوتا تو وہ اس طرح کے مثبت الفاظ استعمال نہ کرتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US