"ہفتے میں تین دن پورا دن بجلی غائب"؛ میٹروول اور منگھوپیر کے مکینوں کا کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا

image

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک کے حیدری دفتر کے باہر میٹروول، ضیاء کالونی، فرنٹیئر کالونی، بنارس اور منگھوپیر کے مکینوں نے شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ان کے علاقوں میں روزانہ 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے، جبکہ ہفتے میں دو سے تین دن مرمت کے نام پر بھی دن بھر بجلی معطل رکھی جاتی ہے۔

بجلی کی طویل عدم فراہمی سے تنگ آکر علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک دفتر کے سامنے جمع ہو کر شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ پورا ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US