صدر بوہری بازار میں کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ، ریسکیو کی امدادی کارروائیاں جاری

image

کراچی کے مصروف ترین تجارتی علاقے صدر بوہری بازار میں نمکو کارنر کے قریب واقع ایک عمارت میں کپڑوں کے گودام میں اچانک شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کپڑوں کا گودام ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے، جس سے وہاں موجود تاجروں اور خریداری کے لیے آئے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو محاصرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ اسے آس پاس کی دیگر دکانوں اور عمارتوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، جبکہ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم گودام میں موجود کپڑے کا قیمتی مال جل کر خاکستر ہونے کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US