محسن رضائی کی امریکا کو ایران کی نئی حکمتِ عملی کی دھمکی

image

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ جنگ میں امریکا کو تہران کی جانب سے ایک نئی حکمتِ عملی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان بے سود کوششوں کے ذریعے آپ نہ صرف اس جہنم کی گہرائیوں سے نکلنے میں ناکام رہیں گے جو آپ نے اپنے لیے خود بنایا ہے، بلکہ جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ میدانِ جنگ، سفارت کاری اور معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی نئی حکمتِ عملی امریکا کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US