سندھ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں پکڑ کر بند کرنے کا فیصلہ

image

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے صوبے بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی سیپا عاشق لانگا کے مطابق اس مہم کے دوران 20 سے زائد مختلف مقامات پر گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کی جائے گی، جبکہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں وارننگز اور چالان جاری کیے جائیں گے۔

مزید برآں، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر لال اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے اور اگر گاڑی مالکان نے 15 دن کے اندر اندر گاڑی کی خرابی دور نہ کی تو گاڑی کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US