حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے ہو گئے ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
- حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا
- اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ’کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔‘
- جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیے گئے
- پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پانچ روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی
- عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید تین فیصد اضافہ، 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
- ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایسا سعودی عرب کی درخواست پر کیا گیا
- سابق برطانوی وزیر اعظم اور دیگر حکام کی سٹیشن سے روانگی کے کچھ ہی دیر روس کا یوکرین میں ٹرین پر حملہ
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا