سعودی عرب: مدینہ میں نایاب معدنیات اور یورینیم کے بڑے ذخائر کا انکشاف

image

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاقے میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ یہ اہم انکشاف مدینہ منورہ میں جبل صاید پراجیکٹ کے تحت کی گئی کھدائی اور ارضیاتی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

دریافت ہونے والے تقریباً 11 کروڑ ٹن خام مال کے تخمینہ شدہ وسائل میں نایاب معدنیات کے ساتھ ساتھ یورینیم کے ذخائر بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US