سعودی فوجی اتحاد نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو تباہ کردیا۔
سعودی اتحاد کے مطابق ڈرون کو ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد کا تحفظ سرخ لکیر ہے اور حوثیوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق مکہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش تھی اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی مکہ کی جانب بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔
دوسری جانب سعودی شہروں جزان، ابہا اور خمیس مشیط میں بھی حملے کے خدشے پر سائرن بجائے گئے تھے جبکہ پیر کے روز حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے تھے۔