سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی عارضی طور پر روک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی آرامکو نے یورپی ریفائنریز کیلئے خام تیل کے بعض کارگو منسوخ اور مؤخر کردیئے ہیں، جس سے یورپی ممالک میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ڈرون حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ پائپ لائن عارضی طور پر بند کی تھی۔ پائپ لائن سے روزانہ تقریباً 40 سے 50 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل ہوتی تھی۔
امریکی انرجی سیکرٹری کے مطابق پائپ لائن چند دنوں میں دوبارہ کھولی جاسکتی ہے جبکہ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مرمت میں 3 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔