جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی کی باضابطہ تصدیق، تصاویر سامنے آگئیں

image

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے اپنی دوسری شادی کی باضابطہ تصدیق کردی۔

جمائما نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شادی 12 ستمبر 2026 کو ہوئی۔ تصاویر میں ان کے دونوں بیٹے اور دوست بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے۔ جمائما نے شادی کا دن خاص اور خوشیوں بھرا بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ 52 سالہ جمائما نے 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کرلی ہے۔

آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون او ریلی معروف کاروباری شخصیت سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ وہ نجی سرمایہ کاری کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں جبکہ جمائما اور کیمرون کی ملاقات فلم اور ڈاکیومنٹریز کے کام کے دوران ہوئی، جہاں دونوں کی دوستی بعد ازاں رومانوی تعلق میں تبدیل ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US