ایران سے متعلق حقائق معلوم کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ اس کے پاس یہ یقین کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں کہ امریکہ نے ایران میں ایک سکول اور کھیلوں کے ایک مقام پر ’اندھا دھند حملہ کر کے جنگی جرم کا ارتکاب کیا، جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔‘
ایرانی سکول اور سپورٹس سینٹر پر امریکی حملوں کو جنگی جرائم سمجھنے کی معقول وجہ موجود ہے: اقوام متحدہ کے ماہرین