فلائی دبئی میں پائلٹس کی دوسری ٹیم نہ ہوتی تو نائن الیون جیسا واقعہ ہوسکتا تھا، اسرائیلی عہدیدار

image

دبئی سے تل ابیب جانے والے طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسرائیلی حکام نے اسے ممکنہ طور پر دہشت گردانہ کارروائی اور ہائی جیکنگ کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرواز کے دوران پائلٹ اور معاون پائلٹ کے درمیان لڑائی ہوئی، جس کے بعد طیارے میں سول لباس میں موجود پائلٹس کی دوسری ٹیم نے کنٹرول سنبھال کر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی تھی۔

اسرائیلی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اماراتی ایئرلائن پر ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا گیا ہے اور اگر یہ پائلٹس نہ ہوتے تو یہ نائن الیون یا 1976 جیسی ہائی جیکنگ کا واقعہ بن سکتا تھا۔

ابتدائی اشاروں کے مطابق معاون پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول حاصل کر کے اسے کریش کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی سکیورٹی حکام کی جانب سے ممکنہ دہشت گردانہ اقدام کے طور پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق زیرِ تفتیش معاون پائلٹ کا تعلق عمان سے ہے۔ تاہم طیارے میں سول لباس میں ملبوس پائلٹس کی موجودگی سے متعلق رپورٹ کی تاحال مصدقہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US