اسپین میں مہنگے کرایوں اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

image

اسپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں، بلند کرایوں اور سستے گھروں کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ میں تقریباً 70 ہزار افراد نے مظاہرے میں شرکت کی اور حکومت سے سستے رہائشی مکانات کی فراہمی، بڑھتے کرایوں اور بے دخلی کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

ویلنسیا میں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔

مظاہرین نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں مکمل ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت سے رہائشی بحران کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US