جنوبی انگلینڈ میں ٹرینوں کی بوگیوں میں کھٹملوں کی موجودگی کے باعث متعدد ٹرینیں شیڈول سے ہٹا دی گئیں اور سروس متاثر ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیسٹنگز، ایسٹ سسیکس کے قریب ویسٹ مرینا ٹرین کیئر ڈپو میں کھٹملوں کی تعداد بڑھنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ہائی اسپیڈ 1 لائن کی بعض سروسز میں بھی کیڑے دیکھے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈرائیوروں نے متاثرہ ٹرینوں میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کرتے ہوئے انتظامیہ پر مسئلے سے مؤثر انداز میں نمٹنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔