کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، اسپین میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

image

کرایوں میں اضافے اور بے دخلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد اسپین میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسپین میں عام انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے، جبکہ انتخابات پہلے آئندہ سال گرمیوں میں متوقع تھے۔

ملک میں ایک بزرگ خاتون کو گھر سے بے دخل کیے جانے کے واقعے کے بعد رہائشی مسائل، بڑھتے کرایوں اور بے دخلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، جو بعد ازاں مختلف شہروں تک پھیل گیا۔

مظاہرین نے میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دیا اور حکومت سے رہائشی بحران کے حل اور عوام کو بڑھتے ہوئے کرایوں سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق احتجاجی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US