ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے، 60 افراد گرفتار

image

روس کے دارالحکومت ماسکو میں حکومت کے خلاف تنقیدی مظاہرے کے دوران تقریباً 60 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن نے 1993ء کے آئینی بحران کی برسی کے موقع پر کیا تھا، جس کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کی جماعت متحدہ روس کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

’دی کیف انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق گرفتار ہونے والے تقریباً 60 افراد میں سے نصف کا تعلق کمیونسٹ پارٹی جبکہ باقی افراد کا تعلق لبرل جماعت یابلوکو سے بتایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US