یمنی حکومتی فورسز نے حوثی ملیشیا کے خلاف 1,122 عسکری حملے کیے ہیں جن میں 1,747 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثیوں کے مورچوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ کارروائیاں صعدہ، الجوف، تعز اور ساحلی علاقوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کی گئیں، جن کے دوران حوثیوں کی 364 فوجی گاڑیاں اور عسکری ساز و سامان تباہ ہوگیا۔