پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے متعدد پرچے ملتوی کردیے گئے۔
پشاور بورڈ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔ کنٹرولر پشاور بورڈ کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بورڈ کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی ہوں گے۔