پنجاب کے میڈیکل کالجز میں دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے داخلے، آن لائن درخواستیں 26 اکتوبر سے طلب

image

پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں دیگر صوبوں کے لیے مختص نشستوں پر داخلوں کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) 26 اکتوبر سے آن لائن درخواستیں وصول کرے گی۔

داخلوں کے تحت ایم بی بی ایس کی 214 اور بی ڈی ایس کی 38 نشستیں دیگر صوبوں اور علاقوں کے طلبہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ متعلقہ صوبوں اور علاقوں کے امیدوار ان مخصوص نشستوں پر براہِ راست آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

مختص نشستوں کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے لیے ایم بی بی ایس کی 26 اور بی ڈی ایس کی 4 نشستیں رکھی گئی ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کے طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس کی 36 اور بی ڈی ایس کی 3 نشستیں مختص ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے لیے ایم بی بی ایس کی 55 اور بی ڈی ایس کی 5 نشستیں، بلوچستان کے لیے ایم بی بی ایس کی 48 اور بی ڈی ایس کی 10 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس کی 49 اور بی ڈی ایس کی 16 نشستیں رکھی گئی ہیں۔

داخلے کے لیے امیدواروں کا متعلقہ ڈومیسائل رکھنا اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) پاس کرنا لازمی ہوگا۔

داخلوں کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کے کوائف اور اہلیت کی تصدیق متعلقہ صوبائی اور علاقائی حکومتیں کریں گی۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست جمع کراتے وقت مقررہ شرائط اور اہلیت کے معیار کو مدنظر رکھیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US