نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2027، امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع

image

نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2027 کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کردی گئی ہے، طلبہ اب 12 نومبر تک بغیر لیٹ فیس فارم جمع کرا سکیں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ سے امتحانی فارم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ نجی اسکول آن لائن اور سرکاری اسکول بورڈ کے ایگزامینیشن اسٹور سے فارم حاصل کرسکیں گے۔

چیئرمین کے مطابق 13 نومبر سے فارم جمع کرانے پر 500 روپے لیٹ فیس وصول کی جائے گی، جبکہ 26 نومبر سے 10 دسمبر تک فارم جمع کرانے والے طلبہ کو 800 روپے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US