کراچی: انٹر بورڈ نے گیارہویں جماعت کے امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیے

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، خصوصی امیدواروں اور ہوم اکنامکس سمیت تمام متعلقہ گروپس کے جاری کیے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 11,966، سائنس جنرل میں 15,036، کامرس ریگولر میں 9,332، کامرس پرائیویٹ میں 628، آرٹس ریگولر میں 3,748، آرٹس پرائیویٹ میں 692، خصوصی امیدواروں میں 58 اور ہوم اکنامکس میں 41 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

بورڈ کے مطابق رواں سال سائنس گروپس کے اختیاری مضامین کی جانچ جدید او ایم آر، ای مارکنگ اور ای اسسمنٹ سسٹم کے تحت کی گئی۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات میں نیا گریڈنگ سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت کسی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے امیدوار کو ان گریڈڈ قرار دیا جائے گا اور وہ اس پرچے میں کامیاب تصور نہیں ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US