پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ناگزیر حالات کے باعث میڈیکل کے طلبہ کا 11 اکتوبر کو ہونے والا این آر ای امتحان ملتوی کردیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق اب یہ امتحان 11 اکتوبر کی بجائے 8 نومبر کو منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ بیرونِ ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے آنے والے طلبہ کے لیے پاکستان میں پریکٹس کی اجازت حاصل کرنے کی خاطر این آر ای امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔