سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سنیچر کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار سعودی، بنگلہ دیش کے دو شہری، اور امریکہ، اردن، فلسطین، شام، سوڈان اور مصر کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔ سعودی فوجی اتحاد نے اس حملے کے جواب میں ’فیصلہ کن‘ کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک، سعودی فوجی اتحاد کا ’فیصلہ کن‘ جوابی کارروائی کا اعلان