اتوار کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کی منظوری کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر کو سمری ارسال کی تھیجس پر صدر آصف زرداری نے دستخط کر دیے۔ صدرِ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 232(1) اور آرٹیکل 234(1) کے تحت ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے ورنہ بہت نقصان ہو گا۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راجنافذ: یہ سنگین سیاسی غلطی اور غیر جمہوری اقدام ہے جسے عوام قبول نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر