بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار تعزیت

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ پشاور پر شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری پیغام میں انھوں نے لکھا ہے کہ "پشاور کی دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر دل شدید افسردہ ہے"۔

انھوں نے مزید لکھا کہ "یہ سوچ کر ہی دل کانپ اٹھتا ہے کہ جن والدین نے آج صبح اپنے بچوں کو پیار سے اسکول رخصت کیا تھا، ان کی واپسی کے بجائے انہوں نے ان کی موت کی خبر سنی، ان گھروں میں چھا جانے والے سناٹے اور والدین کے دکھ کو کوئی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا"۔

انھوں نے لکھا ہے کہ "سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہوں اور لواحقین کے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں"۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US