کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نے کیڈٹس کو مبارک باد دی اور کہا کہ ملک کی سلامتی، وقار اور تحفظ ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں۔
جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کیا جبکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے۔