وفاقی سیکریٹری بحری امور کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وفاقی سیکریٹری نے بندرگاہ کے مختلف اہم آپریشنل علاقوں کا معائنہ کیا اور پورٹ قاسم کے جاری آپریشنز، بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری کو بندرگاہ کی بحری سرگرمیوں، آپریشنل امور اور ملکی و بین الاقوامی بحری تجارت کے فروغ میں پورٹ قاسم کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق بندرگاہی آپریشنز کی استعداد اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، جن کا مقصد بحری تجارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا اور ملکی تجارت کے فروغ میں بندرگاہ کے کردار کو مستحکم کرنا ہے۔